نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر انیل کمار سنہا نے کہا ہے کہ جس طرح چھوٹا راجن کو پکڑ کر لایا گیا اسی طرح انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم بھی ایک دن گرفتار کر لیا جائے گا۔
مسٹر
سنہا آج یہاں ایک ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں بول رہے تھے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں اس بات کا یقین ہے کہ داؤد جیسا بین الاقوامی مجرم جسے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے تحفظ حاصل ہونے کی بات کہی جاتی ہے آسانی سے پکڑا جائے گا